بلوچستان میں محکمہ فشریز کی جانب سے غیرقانونی ٹرالنگ کی کوشش کو کامیابی سے روک دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اورماڑہ میں جاری کارروائی کے دوران، 12 سمندری میل کی حدود میں غیرقانونی مچھلی شکار کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔محکمہ فشریز کے ذرائع کے مطابق، اس کارروائی کے دوران ٹرالنگ مافیا اور گشتی ٹیم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، مگر فشریز ٹیم کی بروقت اور موثر کارروائی کے سبب مافیا پسپا ہونے پر مجبور ہو گیا۔اس ضمن میں، محکمہ فشریز نے غیرقانونی ٹرالنگ کے خلاف اقدامات کو مزید سخت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور سمندری وسائل کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ، ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کو ترجیح دی جا رہی ہے، تاکہ مقامی ماہی گیر غیرقانونی سرگرمیوں سے محفوظ رہ سکیں اور سمندری وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔