سکھر، کشمور، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہروفیروز میں غذائیت سے متعلق منصوبوں کا نفاذ
ہماری اولین ترجیح بیماریوں سے بچا ئواور صحت مند زندگی کا فروغ ہے،ڈاکٹر عذرا فضل
کراچی(آئی این پی ) یورپی یونین کی معاونت سے غذائیت کا اہم منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ، سندھ کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے پانچ اضلاع سکھر، کشمور، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہروفیروز میں غذائیت سے متعلق منصوبوں کا نفاذ کیا گیا ہے ۔تفصیل کے مطابق یورپی یونین پاکستان کے تعاون سے سندھ میں غذائیت کے شعبے میں مقامی سول سوسائٹی اور کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے منصوبے کے تحت دو روزہ ڈسیمنیشن اور پروجیکٹ کلوز آٹ ایونٹ کراچی میں منعقد ہوا۔اس اقدام نے سندھ کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے پانچ اضلاع سکھر، کشمور، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہروفیروز میں غذائیت سے متعلق منصوبوں کا نفاذ کیا