دہشت گردی کی دفعات کے تحت 63 مقدمات درج ہوئے،پنجاب بھر سے 9405 سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)گزشتہ تین ماہ کے دوران پنجاب میں پی ٹی آئی کے پرتشدد احتجاجی مظاہرے ، دہشت گردی سمیت دیگر مقدمات کا اندراج اور ملزمان کی گرفتاری کی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کردی گئی۔ذرائع پولیس رپورٹ کے مطابق ستمبر سے نومبر تک پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنوں و قیادت کے خلاف 354 مقدمات درج ہوئے ، دہشت گردی کی دفعات کے تحت 63 مقدمات کا اندراج ہوااقدام قتل، پولیس مقابلوں سمیت دیگر دفعات کے تحت 291 مقدمات درج ہوئے، تین ماہ میں پنجاب بھر سے 9405 سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔تین ماہ میں سب سے زیادہ 149 مقدمات لاہور میں درج ہوئے،دہشت گردی کی دفعات کے تحت لاہور میں 5 مقدمات درج کیے گئے،149 مقدمات میں ملوث 1325 کارکنوں و قیادت کو گرفتار کیا گیامسرت چیمہ و احمد رشید بھٹی کی گرفتاری لاہور سے اکتوبر میں کی گئی ، پنجاب بھر میں درج مقدمات میں 7204 سیاسی کارکن و قائدین نامزد ہیں