مضبوط، شفاف اور منصفانہ مالیاتی نظام کا قیام ویژن ہے: مریم نواز

مضبوط، شفاف اور منصفانہ مالیاتی نظام کا قیام ویژن ہے: مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بینکوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مالیاتی نظام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط، شفاف اور منصفانہ مالیاتی نظام کا قیام ان کا وژن ہے۔

مریم نواز نے بینکوں، مالیاتی تنظیموں، ماہرین، اور معاشی ترقی کے ہر سٹیک ہولڈر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان اداروں کی کوششوں کی بدولت صوبے کی ترقی ممکن ہو رہی ہے۔انہوں نے خاص طور پر پنجاب بینک کے کردار کو سراہا اور کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے اس کا کردار نہایت اہم ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب بینک میں جدید اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ اس کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے، اور اس سے بینک کے آپریشنز میں بہتری آئے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بینک معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور یہ مالیاتی استحکام، تجارت، اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا مقصد مالیاتی نظام کی اصلاحات کے ذریعے ایک ایسا نظام قائم کرنا ہے جو نہ صرف شفاف اور منصفانہ ہو بلکہ یہ معیشت کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے۔مریم نواز کے مطابق، مالیاتی استحکام، تجارت میں اضافہ اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بینکوں کی مضبوطی اور ان کی فعالیت میں اضافہ کرنا ضروری ہے تاکہ ملک کی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔