سرکاری حج سکیم کیلئے تمام امیدوار کامیاب قرار

حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع ،زائددرخواستوں پر قرعہ اندازی ہوگی
سپانسرشپ سکیم میں  درخواست گزاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا:چودھری سالک حسین 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں)وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے جبکہ 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستوں کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دے دی گئی، ۔سپانسرشپ سکیم میں موصول ہونے والی تمام درخواستیں بھی کامیاب قرار دی گئی ہیں۔وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ کوٹہ سے زائد  درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی،  سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک سپانسرشپ کی رقم لازمی جمع کروا دیں۔سالک حسین کا کہنا تھا کہ سپانسرشپ سکیم میں موصول درخواست گزاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عازمینِ حج نئی ہدایات کے لیے پاک حج موبائل ایپ ضرور ڈان لوڈ کر لیں۔ تاحال سرکاری اسکیم کے لیے 63400 سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں