پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے تمام ارکان کو اسلام آباد بلا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان آج اسلام آباد میں جمع ہوں گے، جہاں پارٹی قیادت اور پارلیمانی پارٹی 5 اگست کے احتجاج سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد میں موجود رہیں اور 5 اگست کی سیاسی حکمت عملی کا حصہ بنیں۔