کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح عبور کرلی۔
ڈالر کی قیمت میں کمی:
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 6 پیسے کمی کے بعد 282.72 روپے سے کم ہو کر 282.66 روپے پر بند ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی دباؤ کم ہونے اور زرمبادلہ کی آمد بہتر ہونے سے روپے کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آ رہا ہے۔