جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کیساتھ نمٹاجائیگا:ذیشان رضا
لاہور(کرائم )ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر انویسٹی گیشن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سگے بھتیجے کو چھریوں اور بغدے کے وار کرکے قتل کرنے والے چچا کو بیٹوں سمیت موقع واردات سے گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں مقتول کا سگا چچا اور اس کے 2بیٹے شامل ہیںانچارج انویسٹیگیشن جوہر ٹاؤن کے مطابق ملزمان نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر شبیر حسین کو چھریوں اور بغدے کے وار کرکے قتل کر دیا تھاجبکہ مقتول کے بیٹے، بھائی اور باپ کو شدید زخمی کر دیا تھاملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کیساتھ نمٹاجائیگا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے