کمسن بیٹے کو قتل کرنے والا باپ گرفتار

 ناصر نشہ کا عادی  ہے پیسے نہ ملنے پر اپنے بچے کی گردن کاٹ دی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی میں انسانیت سوز واقعہ نشے کے عادی باپ نے پیسے نہ ملنے پر اپنے کمسن بیٹے کی گردن کاٹ دی.ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق پولیس نے والدہ مقدس کی مدعیت میں باپ ناصر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،پولیس نے ملزم کو کل واقعہ کے بعد حراست میں لے لیا تھاملزم ناصر نشہ کا عادی ہے پیسے نہ ملنے پر اپنے بچے کی گردن کاٹ دی تھی،ملزم ناصر ساہیوال کا رہائشی بیوی بچوں کیساتھ رشتہ دار کے گھر مہمان آیا ہوا تھا،7ماہ کا سالار جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے،بچے کی حالت تشویشناک ہیایس پی صدر رانا حسین طاہر نیبروقت کارروائی کرنے پر ایس ایچ او مانگا منڈی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں