بھارت میں ایل پی جی سلنڈر کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 3 ہزار روپے تک جا پہنچی

 نئی دہلی  (آئی این پی )بھارت میں ایل پی جی سلنڈر کی شدید قلت نے ممبئی سے راجستھان تک بڑے حصے کو مفلوج کر دیا  ۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی میں ایل پی جی سلنڈر کی قلت  سے کاروبار ٹھپ ، مزدوروں  نے آبائی گاں کی جانب واپسی شروع کر دی ہے۔بھارت میں ایک ہزار روپے سے کم پر دستیاب ایل پی جی سلنڈر کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 3 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔