صدر زرداری طبیعت میں بہتری

صدر کورونا میں مبتلا، ملاقاتوں پر پابندی ،خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بہتر، ڈاکٹر روز 3 بار معائنہ کر رہے ہیں
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔ کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے مزید کہا کہ صدر کیخون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے۔ان کو علاج کے لیے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا، شعبہ انفیکشنز ڈیزیز کیماہرین روز 3 بار صدر آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں، امید ہے صدر مملکت کو کچھ دنوں میں ہسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔ ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ صدر سے ملاقاتوں پر پابندی کورونا کے پیش نظر لگائی گئی۔