سانگھڑ: سنجھورو بلاک چک 2-2کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار بحال

 سانگھڑ (آئی این پی)صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع سنجھورو بلاک چک2-2کنویں سے پیداوار بحال کر دی گئی۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چک 2-2کنویں سے 115بیرل یومیہ خام تیل،70لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور 21میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ چک 2-2کنویں سے حاصل شدہ گیس کوایس ایس جی سی ایل نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا۔