باجوڑ:نوجوان نے 6 سال کی محنت سے ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

صوبائی حکومت کا 6 ستمبر کو  آزمائشی مظاہرے کے بعد اڑان کی اجازت دینے کا وعدہ
باجوڑ(آئی  این پی ) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے ذہین اور باصلاحیت نوجوان نے 6 سال میں اپنی مدد آپ کے تحت ہیلی کاپٹر تیار کر لیا۔رپورٹ کے مطابق سبحان اللہ نامی نوجوان نے محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود 6 سال کی مسلسل محنت کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت ہیلی کاپٹر تیار کیا۔ حکومت نے 6 ستمبر کو باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں آزمائشی مظاہرے کے بعد اڑان کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔با صلاحیت نوجوان مقامی سطح پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔نوجوان سبحان اللہ کے مطابق 6 ستمبر کو باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں ہیلی کاپٹر کا آزمائشی مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جائے گا