امریکہ نے ایس سی او اجلاس کو نمائشی قرار دیدیا، بھارت، چین اور روس پر تنقید

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھارت، چین اور روس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم  (ایس  سی او)کے اجلاس کو نمائشی قرار دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت کی طرف سے محصولات صفر کرنے کی پیشکش کے دعوے کے بعد امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان جاری کشیدگیوں کے حل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے بھارت کے مسلسل روسی خام تیل کی خریداری کو تنقید کا نشانہ بنایا