جہاں نادرا اہلکار بیٹھے ہوں وہاں سیفران کے بندے بھی بٹھائیں:پشاور ہائی کورٹ
پشاور(آئی این پی )پشاور ہائی کورٹ نے افغان مہاجرین کو شہریت نہ ملنے اور ان کے مسائل حل نہ ہونے کے خلاف 100 سے زائد درخواستوں پر وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور نادرا سے جواب طلب کرلیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں افغان مہاجرین کی جانب سے دائر 100 درخواستوں پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان کے روبرو ہوئی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل، ڈی جی نادرا، ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پاکستانی شہریت کے حامل افغانیوں کے لئے کوئی طریقہ کار موجود نہیں، افغان مہاجرین کے مسائل کا حل سیفران کے پاس موجود نہیں ہے۔ڈائریکٹر نادرا نے کہا کہ افغان مہاجرین کے مسائل حل کرنے کے لئے زونل ویری فکیشن بورڈ قائم کیا ہے، اے سی سی اور پی او آر ہم سیفران کی ہدایت پر کینسل کرتے ہیں، ایک بندے کا ریکارڈ چیک کرتے ہیں تو 25 مزید ریکارڈ میں نکل آتے ہیں