کراچی تا لاہور ، ملتان و فیصل آبادٹرینیں بھی نجی شعبے کے حوالے کی جائیں گی 2 کارگو ٹرینیں آئوٹ سورس ہونگی، ترجمان
لاہور (خصوصی رپورٹ)پاکستان ریلوے نیمال گاڑیوں اور بوگیوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ترجمان ذرائع کے مطابق لیگج و بریک وینوں، کارگو ٹرینز کو نجی شعبے کو آ ئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،پرائیویٹ فرموں کی جانب سے بڈز جمع کروانے کی گزشتہ روز آخری تاریخ تھی،پری کوالی فکیشن کیلئے فرموں سے بڈز طلب کی گئیں۔ ترجمان کے مطابق لگیج وینوں، بریک وینوں اور کارگو ٹرینوں کو آ ئوٹ سورس کرنے کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 20 بریک وینیں، 8 لگیج وینیں اور 2 کارگو ایکسپریس ٹرینیں نجی شعبے کے سپرد کی جائیں گی۔محکمہ ریلوے نے کراچی سے لاہور تک چلنے والی ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا پلان تیار کر لیا۔ کراچی تا ملتان اور فیصل آباد چلنے والی ٹرینوں کو بھی نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔