حکومت کا بیرون ملک سے چینی نہ منگوانے کافیصلہ

ملک میں  چینی کے وافر ذخائر دستیاب ہیں، مزید درآمد  کرنے کی ضرورت نہیں:سرکاری حکام 
اسلام آباد (آئی این پی ) حکومت نے چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری حکام کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ میں شوگر سٹاکس کاجائزہ لیا گیا جس کے دوران چینی کی مزید درآمدات روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)کے ذریعے مزید چینی درآمد نہیں کی جائیگی،ملک میں شوگر کے وافر ذخائر دستیاب ہیں، مزید درآمد کی ضرورت نہیں ہے۔