لاہور کی ضلع کچہری نے خاتون اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) کو مبینہ طور پر نامناسب پیغامات بھیجنے کے مقدمے میں سی ایس پی افسر بشارت علی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم کو ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی، جہاں ملزم بشارت علی کی جانب سے وکیل زاہد نذیر ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد سی ایس پی افسر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔واضح رہے کہ خاتون اے ایس پی افراء زاہد نے سی ایس پی افسر بشارت علی کے خلاف نامناسب پیغامات بھیجنے کے الزام میں مقدمہ درج کروایا تھا۔