10ماہ:112افراد نے موت گلے لگالی

 لاہور میں خودکشی کرنے والوں میں 87 مرد اور 25 خواتین شامل ہیں:ایدھی رپورٹ 
 لاہور (کرائم رپورٹر): شہر میں رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر 112 افراد نے خودکشی کر لی، جن میں 87 مرد اور 25 خواتین شامل ہیں۔ ایدھی انفارمیشن بیورو لاہور کے مطابق یکم جنوری سے 31 اکتوبر تک خودکشی کے واقعات میں جنوری کے دوران 14، فروری میں 12، مارچ میں 6، اپریل میں 10، مئی میں 13، جون میں 5، جولائی میں 14، اگست میں 13، ستمبر میں 12 اور اکتوبر میں 13 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق خودکشی کے واقعات کے مختلف محرکات میں غربت، محبت میں ناکامی، گھریلو ناچاقی اور دیگر مسائل شامل ہیں