عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث مختلف عالمی بینچ مارکس کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت کم ہو کر 96.43 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بھی کمی کے بعد 104.50 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جو 114 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 105 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کو توانائی مارکیٹ میں نرمی کے رجحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر دنیا بھر کی معیشتوں، توانائی کے شعبے اور درآمدی اخراجات پر پڑتا ہے۔
پاکستان جیسے تیل درآمد کرنے والے ممالک کے لیے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اہمیت رکھتی ہے، تاہم مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین دیگر عوامل، جن میں ڈالر کی شرح تبادلہ، ٹیکسز، لیوی اور حکومتی پالیسی شامل ہیں، کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔