اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے جیل میں ملاقات کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے ارکان کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی ۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ یہ درخواست جسٹس عمیر مجید ملک کی عدالت میں جمعرات 5 نومبر کو سماعت کے لئے پیش کی جائے گی۔یہ درخواست نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی جانب سے سینئر وکیل فیصل فرید چوہدری کے توسط سے دائر کی گئی ہے