پنجاب پولیس :فضائی آلودگی پر 27 مقدمات

 انسدادِ سموگ کریک ڈا ئون جاری، 1792 افراد کو 46 لاکھ سے زائدکے جرمانے ، قانون شکن گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کی سموگ، فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں انسدادِسموگ کریک ڈا ئون کے دوران 27 مقدمات درج، قانون شکن گرفتار کرلئے گئے۔ ترجمان نے بتایا کارروائیوں میں 1792 افراد کو 46 لاکھ سے زائدکے جرمانے کیے گئے جبکہ 13 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 98، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 1374، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 12 خلاف ورزیاں رپورٹ کی گئیں۔ترجمان نے مزید بتایا رواں سال لاہور سمیت مختلف اضلاع میں انسدادِ سموگ کریک ڈا ئون میں مجموعی طور پر 2031 مقدمات درج اور 1837 قانون شکن گرفتار کیے گئے۔ 84 ہزار 778 افراد کو 21 کروڑ 60 لاکھ سے زائد جرمانے جبکہ 16 ہزار سے زائد افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 742، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 57 ہزار 301، صنعتی سرگرمیوں کی 1689 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 3265 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی زمینوں و دیگر مقامات پر انسدادِ سموگ کریک ڈا ئون میں مزید تیزی لائی جائے۔