پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ متحد ہونا چاہیے: محسن نقوی

 قومی و عسکری قیادت نے باہمی یکجہتی کے ذریعے ہر محاذ پر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ اتحاد ہی پاکستان کے محفوظ اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ک نے ٹی 20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا:گورنر پنجاب
 لاہور (زیڈ این این) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی و سیاسی صورتحال اور پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و استحکام کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ عوامی مسائل کا پائیدار حل ممکن ہو سکے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ متحد ہونا چاہیے ۔ انہوں نے زور دیا کہ اتحاد و اتفاق کی ضرورت آج پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ قومی و عسکری قیادت نے باہمی یکجہتی کے ذریعے ہر محاذ پر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ اتحاد ہی پاکستان کے محفوظ اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہے۔