پنجاب کے ضلع نارووال کے علاقے منڈی خیل میں ایک افسوسناک واقعے میں لڑکی سے ملاقات کے لیے آنے والا نوجوان مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی لڑکی سے فون پر دوستی تھی، جس کے بعد وہ ملاقات کے لیے آیا تھا۔ واقعے کے بعد نوجوان کی حالت بگڑنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ایف آئی آر کے مطابق مقتول کو زہر دیا گیا تھا، اور یہ مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں لڑکی اور اس کے اہل خانہ کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔پولیس مزید تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے، اور مقدمے میں نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔