آر پی او شیخوپور ریجن نے ممکنہ جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مربوط سکیورٹی پلان کی ہدایت کر دی
لاہور(کرائم رپورٹر)ممکنہ جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس بھی متحرک ہوگئی ترجمان پولیس کے مطابق آر پی او شیخوپور ریجن نے ممکنہ جنگی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مربوط سکیورٹی پلان کی ہدایت کر دی آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل کی زیر صدارت ویڈیو لنک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ ، ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ویڈیولنک میٹنگ میں ڈی پی اوز کو وار بک کے مطابق مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دینے کی ہدایت ضلع شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سیپولیس نفری کو ضلع قصور میں رپورٹ کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل کے مطابق ڈی پی اوز ممکنہ جنگی صورتحال میں اپنی نفری کو ڈیوٹی کے متعلق بریف کریں ضلع قصور میں سرحدی علاقوں کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گاممکنہ جنگی صورتحال میں پنجاب پولیس افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیوطن عزیز کی سالمیت اور املاک کی حفاظت پولیس کا اولین فریضہ ہے