انقرہ (آئی این پی )پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی عازمینِ حج کا سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ترکیے سے بھی پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی۔عرب میڈیا کے مطابق اس سیزن میں ترکیہ سے عازمین حج کو لے کر پہلی پرواز مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔