شہر میں رکشہ اور بائیکیا سروسز کے لیے نئے پارکنگ پوائنٹس متعارف

شہر میں رکشہ اور بائیکیا سروسز کے لیے نئے پارکنگ پوائنٹس متعارف

سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شہر کی ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے رکشہ اور بائیکیا سروسز کے لیے پارکنگ پوائنٹس متعارف کرادیے ہیں۔

 چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور اطہر وحید نے کہا کہ رکشہ ڈرائیورز اور بائیکیا رائیڈرز ان نئے پارکنگ پوائنٹس پر سواریوں کو پک اینڈ ڈراپ سروس فراہم کریں گے۔پارکنگ پوائنٹس کی ترجیح ان ڈرائیورز کو دی جائے گی جو اپنے رکشے یا بائیک کو ٹھیک طریقے سے پارک کریں گے۔ اس کے علاوہ، اگر کوئی ڈرائیور مقررہ پارکنگ پوائنٹس پر صحیح طریقے سے پارکنگ کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔شہر کی چھ ڈویژنز میں مجموعی طور پر 168 رکشہ اور 149 بائیکیا پارکنگ پوائنٹس مخصوص کیے گئے ہیں۔ ان پارکنگ پوائنٹس کی تفصیل سوشل میڈیا پر ٹریفک پولیس کے پیجز یا 15 پر کال کر کے حاصل کی جا سکتی ہے۔