محمودمولوی استحکام پاکستان پارٹی سندھ کی صدارت سے مستعفی

کراچی (آئی این پی )استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے آئی پی پی سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا۔اپنے ایک بیان ی میں محمود مولوی کا کہنا تھا کہ صدر آئی پی پی سندھ نے عہدے سے ذاتی وجوہات کے سبب استعفیٰ دیا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی اور قیادت کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتا ہوں۔ اس سے قبل مئی2023 میں محمودمولوی نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی سینئر نائب صدارت اور قومی اسمبلی سے یہ کہتے ہوئے استعفی دے دیاتھاکہ کوئی بھی وجہ ہو فوج سے لڑنا کسی بھی طرح جائز نہیں ہے۔ واضح رہے کہ محمود مولوی این اے 245 سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی تھے،وہ عمران خان کے دور حکومت میں مشیر بحری امور بھی رہے تھے۔