اسلام آباد ہائی کورٹ میں دامنِ کوہ سے ریڑھی بانوں کی بے دخلی کے خلاف سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ لائسنس یافتہ ریڑھی بانوں کو بے دخل نہ کرے۔
جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں ریڑھی بانوں کے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے مؤقف پیش کیا کہ سی ڈی اے نے نجی ریسٹورنٹ کی بندش کے بعد ریڑھی بانوں کو بھی وہاں سے نکال دیا، حالانکہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے مطابق ریڑھی بانوں کے حقوق محفوظ ہیں۔عدالت نے کہا کہ نجی ریسٹورنٹ کی بندش کا فیصلہ الگ ہے، مگر لائسنس یافتہ ریڑھی بانوں کے لیے کسی بھی قسم کی رکاوٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔