سلمان فاروقی کا نوجوان پر تشدد، خاتون کے ساتھ بھی بدتمیزی کا انکشاف

سلمان فاروقی کا نوجوان پر تشدد، خاتون کے ساتھ بھی بدتمیزی کا انکشاف

کراچی کے علاقے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں ایک نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا۔

 پولیس نے اس حوالے سے ابتدائی اطلاعی رپورٹ جمع کرادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقدمہ عینی شاہد محمد سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جو کہ موبائل کمپنی میں سیلز مینیجر ہیں اور ریکوری کے سلسلے میں اتحاد کمرشل گئے تھے۔واقعے کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار کا کار سوار سلمان فاروقی کے ساتھ معمولی ٹکراؤ ہوا، جس پر سلمان فاروقی نے اپنے سیکورٹی گارڈ کے ہمراہ اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل سوار کو زدوکوب کیا، اسے گاڑی میں محصور کر لیا، گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔ موقع پر موجود خواتین نے بھی سلمان فاروقی سے رو رو کر منت سماجت کی، لیکن انہوں نے خواتین کو دھکا دے کر وہاں سے بھگا دیا۔یہ واقعہ متعدد گواہوں نے دیکھا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی، جس نے تنازعہ مزید بڑھا دیا ہے۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے اور ملزموں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔