فورتھ شیڈول کیس: مولانا اورنگزیب فاروقی کے وارنٹ گرفتاری معطل

فورتھ شیڈول کیس: مولانا اورنگزیب فاروقی کے وارنٹ گرفتاری معطل

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کے کیس میں اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے ہیں۔

 مولانا فاروقی آج عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے ان کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ اس سے قبل، مولانا اورنگزیب فاروقی نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی، جس میں عدالت نے انہیں 10 دن کے اندر متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔پولیس کے مطابق، مولانا اورنگزیب فاروقی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل تھا اور ان کے خلاف شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 تاہم، پولیس کی سی کلاس رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ ثابت ہوا کہ مولانا فاروقی کا نام فورتھ شیڈول سے نکال دیا گیا ہے، جس کے بعد عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔اب اس کیس کی مزید سماعت 23 دسمبر کو ہوگی، اور عدالت نے اس تاریخ تک مولانا فاروقی کو عبوری ضمانت فراہم کی ہے۔