پاکستان کو کمزور سمجھنے کی بھارتی غلطی اب اس کے گلے پڑ چکی ہے:کرسٹوف جیفریلو
پیرس (آئی این پی ) فرانسیسی ماہر سیاسیات کرسٹوف جیفریلو نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی بھارتی غلطی اب اس کے گلے پڑ چکی ہے کیوں کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ایک تجزیاتی رپورٹ میں کرسٹوف جیفریلو نے بتایا ہے کہ حالیہ کشیدگی میں چینی ہتھیاروں اور جدید دفاعی حکمتِ عملی نے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا جبکہ پاکستان کی تیاری ہر اعتبار سے شاندار اور مربوط تھی، پاکستان اب نہ صرف ایٹمی طاقت ہے بلکہ چین کی پشت پناہی کی بدولت ناقابلِ شکست بن چکا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت اگر سندھ طاس معاہدے کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان ایک ایسی ایٹمی قوت ہے جو کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے