ویتنام میں دوسرے بچے کی پیدائش پر اضافی مراعات دینے کا فیصلہ

 ماں کو 6 ماہ کے بجائے 7 ماہ چھٹی دی جائے گی‘228امریکی ڈالر تک  بونس مل سکے گا
ہنوئی(آئی این پی )ویتنام نے کم ہوتی شرحِ پیدائش اور تیزی سے بڑھتی عمر رسیدہ آبادی کے پیشِ نظر دو بچوں کی پرانی پالیسی ختم کرنے کے ایک سال بعد نئی مراعات کا اعلان کر دیا  ۔ عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق   نئی  نافذ ہونے والی پالیسی کے تحت دوسرے بچے کی پیدائش پر ماں کو 6 ماہ کے بجائے 7 ماہ چھٹی دی جائے گی۔اس کے علاوہ قبل از وقت پیدائش اور نومولود بچوں کے طبی معائنے پر حکومتی سبسڈی اور مخصوص شرائط پوری کرنے والی ماں کو ایک مرتبہ نقد بونس بھی دیا جائے گا۔اس سکیم کے تحت اہل ماں کو زیادہ سے زیادہ 228 امریکی ڈالر تک کا بونس مل سکے گا،