لاہور (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 60اساتذہ کو گریڈ 16 میں ان سروس پرموشن دے دی۔ترقی پانے والے اساتذہ میں 28مرد اور 32 خواتین شامل ہیں۔ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق ترقی پانے والے اساتذہ سیس ایپ کے ذریعے اپنے سکولوں میں تعیناتیوں کے لئے آن لائن درخواست دیں گے۔ مینوئل طریقہ کار سے کسی بھی ٹیچر کی پوسٹنگ نہیں کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نئی ڈی پی سی کا انعقاد جنوری میں دوبارہ کئے جانے کا امکان ہے۔