26 نومبر پر کمیشن بنانے بارے سمجھوتہ ہوسکتا ہے: مرتضی سولنگی

امریکہ  بانی پی ٹی آئی کی خاطر پاکستان سے تعلقات خراب نہیں کرے گا:سابق نگران وفاقی وزیر 
  اسلام آباد(آئی این پی )سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا  میرے خیال میں 26 نومبر کے حوالے سے کمیشن بنانے پر سمجھوتہ ہوسکتا ہے۔اپنے بیان میں مرتضی سولنگی نے کہا کہ اچھی بات ہے بانی پی ٹی آئی مذاکرات پر راضی ہوئے ہیں، سیاست دانوں کو ایسے مسئلوں کا سیاسی حل ہی نکالنا چاہیے۔سابق نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بیان بازی کو بھی ختم ہونا چاہیے، بانی نے اگر ریلیف لینا ہے تو عدالتوں کے ذریعے لیں۔مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ امریکا بانی پی ٹی آئی کی خاطر پاکستان سے تعلقات خراب نہیں کرے گا۔