جنرل ہسپتال سال میں20 لاکھ مریضون کا علاج

2024کے دوران مختلف نوعیت کے 98ہزار 925مریضوں کے چھوٹے بڑے آپریشن بھی کئے گئے: روفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر 
ور ( کرائم رپورٹر ) لاہور جنرل ہسپتال میں 2024کے دوران 20لاکھ مریضوں کا بغیر پرچی فیس علاج معالجہ ہوا جبکہ اسی عرصے کے دوران ہسپتال میں مختلف نوعیت کے 98ہزار 925 مریضوں کے چھوٹے بڑے آپریشنز بھی کئے گئے، ان خیالات کا اظہار پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے گزشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں پروفیسر زصاحبان، ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین، ڈائریکٹر ایمرجنسی پروفیسر خضر حیات گوندل، ڈائریکٹر ویجیلنس ڈاکٹر عدنان مسعود، ڈاکٹر جعفر حسین شاہ، ڈاکٹر لیلی شفیق، ڈاکٹر عمارہ اختر، ڈاکٹر نادیہ ارشد، ڈاکٹر عبدالعزیز،ڈاکٹر سلمان شکیل سمیت دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔پروفیسر الفرید ظفر نے کہا صوبائی وزیرصحت کی رہنمائی میں ہسپتال میں سینئر کنسلٹنٹ کی دستیابی،معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، مانیٹرنگ و فیڈبیک کا نظام اور مخیر حضرات کے تعاون سے مریضوں و لواحقین کو مفت کھانے کی سہولت اور تیمارداروں کے لئے مہمان خانوں کی تعمیر سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور ایل جی ایچ انتظامیہ پر اعتماد بڑھا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ کاہنہ : سروس فیروزپوڑرروڈ کھنڈ رات میں تبدیل لاہور(سٹاف رپورٹر سے ) ایل ڈی اے ،پی ایچ اے ،اور پی ٹی سی ایل افسروں کی مبینہ غفلت کے باعث کاہنہ میں سروس فیروزپور روڈ کی صورتحال ابتر ہو گئی ہے۔ انٹرنیٹ کیبل ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے باعث شہر کے متعدد علاقوں کی سڑکیں ویرانے کی شکل اختیار کر گئی ہیں جس وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔علاقے کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا سڑک پر گہرے کھڈے، ٹوٹے پھوٹے راستے اور عدم دیکھ بھال کی وجہ سے نہ صرف آمد و رفت متاثر ہے بلکہ حادثات کی شرح بھی بڑھ گئی۔مقامی رہائشیوں نے مطالبہ کیا اعلیٰ حکام فوری اقدامات کریں تاکہ سڑک کی مرمت کی جا سکے