ڈرون سے ٹریفک کی نگرانی کا آغاز

ابتدائی طور پر لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان کے گنجان اور رش والے علاقوں میں صورتحال مانیٹر کی جا رہی ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال مزید مئوثر بنا دیا ہے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے بڑے اور گنجان شہروں میں ڈرونز کے ذریعے ٹریفک کی نگرانی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے۔ اسی سلسلے میں ابتدائی طور پر لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان کے گنجان اور رش والے علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے ٹریفک کی صورتحال مانیٹر کی جا رہی ہیڈرونز کے ساتھ ٹریفک کوئیک ریسپانس فورس کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جا رہی ہیں جو ڈرون کی نشاندہی پر فوری ایکشن لیں گی۔ ان ٹیموں کا مقصد ٹریفک خلاف ورزیوں کی فوری روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہیپنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق کم عمر ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا، ون وے کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس گاڑی چلانا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین میں ضروری ترامیم بھی کی گئی ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مہم کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھاری جرمانوں اور قانونی کارروائیوں سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کا احترام ضروری ہیپنجاب ٹریفک پولیس کا یہ اقدام جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔