رواں برس 4875سرچ آپریشن

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے رواں برس قیامِ امن کے لئے مجموعی طور پر 4875سرچ آپریشن کئے جن کے دوران 1لاکھ44ہز ار سے زائد گھروں،82ہزار کرایہ داروں اور 3 لاکھ 68ہزار سے زائد اشخاص کو چیک کیا گیا ۔ قانون شکنی پر2ہزار600 سے زائد افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ 662اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، ناجائز اسلحہ کے411اور منشیات کے 302مقدمات درج کئے گئے۔