سندھ پبلک سروس کمیشن میں ناکام امیدواروں کے انٹرویو لینے کے دو عدالتی فیصلے معطل
اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں ناکام امیدواروں کے انٹرویو لینے کے سندھ ہائی کورٹ کے دونوں فیصلے معطل کردئیے۔ سپریم کورٹ میں سندھ پبلک سروس کمیشن میں ناکام امیدواروں کے انٹرویوز لینے کے حکم نامے کے خلاف ایپل پر سماعت ہوئی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی ریگولر بینچ نے سماعت کی اور سپریم کورٹ نے انٹرویو لینے کے سندھ ہائی کورٹ کے دونوں فیصلے معطل کردئیے۔