سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ملک میں سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1457 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 17 ڈالر اضافے کے بعد 4060 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔صرافہ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی معاشی صورتحال کے اثرات مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔