پاکستان ایسے رہنما کے ہاتھوں میں ہے جو عوام کے دکھ درد کو سمجھتا ہے: مریم اورنگزیب

پاکستان ایسے رہنما کے ہاتھوں میں ہے جو عوام کے دکھ درد کو سمجھتا ہے: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے دکھ درد کو سمجھتی ہے اور مشکل حالات میں بھی ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے ایک ماہ تک اس کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں ہونے دیا، جو مؤثر حکمت عملی اور بہترین فِسکل مینجمنٹ کی مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کفایت شعاری اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کے ذریعے پاکستان کو عالمی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے محفوظ رکھا گیا، جبکہ جھوٹی سیاست کرنے والی قیادت عوام پر بوجھ ڈالتی ہے، موجودہ قیادت نے قیمتوں میں اضافہ ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے متوازن کیا۔