بہترین حکمت عملی اور کامیاب سفارتکاری کے بعد پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے اولین ترجیح بن گیا ہے۔
بدلتے عالمی منظرنامے اور جیو پولیٹیکل صورتحال کے پیش نظر ایس آئی ایف سی (پاکستان اسٹریٹیجک انویسٹمنٹ اینڈ فنانس کارپوریشن) کے تحت سرمایہ کاری کے امکانات مزید روشن ہو رہے ہیں۔ماہر معیشت پروفیسر ڈاکٹر نوید کے مطابق بہترین پالیسی، ہم آہنگی، اور فاسٹ ٹریک معاہدوں کی بدولت ایس آئی ایف سی معاشی بحالی کا مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اپنی سفارتی صلاحیت اور عالمی ساکھ کو مؤثر انداز میں استعمال کر رہا ہے، جس سے ملکی معیشت کے لیے نیا دور شروع ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر نوید نے کہا کہ ایس آئی ایف سی آئی ٹی، معدنیات، زراعت، غذائی تحفظ اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہی ہے، جبکہ ایل این جی معاہدے، فری ٹریڈ اور قابل تجدید توانائی منصوبوں پر بھی پیش رفت جاری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جغرافیائی کردار سے آگے بڑھ کر جیو اکنامک پارٹنر کے طور پر ابھر رہا ہے اور ایس آئی ایف سی کے ذریعے یہ عمل پائیدار ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے، جس سے سماجی و معاشی اصلاحات اور ترقی میں تیزی آئے گی۔