ایک ماہ میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ 12.14‘پوسٹل سروسز 2.15فیصد ‘صحت سہولیات بھی مہنگی ہوگئیں
اسلام آباد(آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کا نیا طوفان برپا کر دیا ‘ایک ماہ میں ملک میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ 12.14‘پوسٹل سروسز 2.15فیصد تک مہنگی ‘صحت سہولیات بھی مہنگی ہوگئیں۔سرکاری دستاویز کے مطابق ایک ماہ میں ملک میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ 12.14 فیصد ‘گاڑیوں کی مکینیکل سروسز ماہانہ 1.29 فیصد، سالانہ 8.92 فیصد مہنگی ہوگئیں۔دستاویز کے مطابق پٹرولیم قیمتیں بڑھنے سے ایک ماہ میں پوسٹل سروسز 2.15 فیصد مہنگی ہوگئیں۔پوسٹل سہولیات کے دام میں سالانہ 14.98 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ملک میں ایک ماہ میں تعلیمی اخراجات مزید 1.29 فیصد تک بڑھ گئے جبکہ تعلیمی اخراجات میں سالانہ بنیادوں پر 8.85 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ سرکاری دستاویزکے مطابق ایک ماہ کے دوران قیام و طعام کی سہولیات 2.92 فیصد تک مہنگی ہوگئیں، واشنگ سوپ اور ڈیٹرجنٹ می قیمتوں میں مزید 0.57 فیصد اضافہ ہوا۔