تین خواتین اور ایک مرد پر مشتمل الٹی گینگ پکڑا گیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین خواتین اور ایک مرد پر مشتمل الٹی گینگ کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق 4 رکنی مرد وزن پر مشتمل گینگ دوکانوں اور گھروں میں نقب زنی کی وارداتیں کرتا تھاملزمان کو واردات کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیاملزمان دوران واردات اسلحہ کا بھی استعمال کرتے تھیشاہدرہ ٹاؤن پولیس نے خواتین پر مشتمل گینگ کو بروقت کارروائی کرکے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی ملزمان واردات کے لیے ایک ساتھ دوکان اور گھروں میں داخل ہوتی ریکارڈ یافتہ خواتین کا یہ گروہ گارمنٹس کی دوکانوں کو نشانہ بناتی تھی ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کے سلے اور ان سلے کپڑے سوٹ آرٹیفیشل جیولری اور دیگر سامان برآمد کرکے مقدمات درج کر لیں ایس پی سٹی نے متحرک چور و نقب زن گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن وقاص اشرف اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے