بارشیں،سیلاب، صو بہ سندھ کے سیاحتی مقامات پر پابندی

سیاحوں کی زندگی کے تحفظ کی خاطر سیاحتی مقامات پرجانے سے روکا جائے
گورکھ ہل،ڈاڑھیاروجبل اورننگرپارکرپہاڑی مقام پر پابندی کے احکامات جاری
کراچی (آئی این پی )حکومت سندھ نے بارشوں اور سیلابی صورتحال پر صوبے کے سیاحتی مقامات پر پابندی عائد کر دی ۔وفاق کی جانب صوبوں کوخط لکھاگیا جس میں بارشوں کے باعث سیاحتی مقامات پرپابندی عائدکرنے کی سفارش کی گئی،سیاحوں کی زندگی کے تحفظ کی خاطر سیاحتی مقامات پرجانے سے روکا جائے۔خط میں کہا گیا کہ جوعلاقے پہاڑی ہیں وہاں ہرصورت سیاحوں کوجانے سے روکاجائے،حکومت سندھ نے بارشوں کے دوران سیاحوں کوسیاحتی مقامات پرجانے سے روکنے کاحکم دیا ہے،گورکھ ہل،ڈاڑھیاروجبل اورننگرپارکرکے پہاڑی مقام پرسیاحوں کوجانے سے روکنے کے احکامات جاری کردئیے۔