لندن(آئی این پی )برطانیہ نے ایرانی کے درجنوں اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدام اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی جانب سے اٹھائے گئے ایسے ہی اقدامات کے بعد کیا گیا ہے جن کا مقصد ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھنے سے روکنا ہے۔ برطانوی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی پابندیوں میں ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک متعدد افراد اور اداروں کو شامل کیا گیا ہے جن میں ایران کی وزارتِ توانائی اور وزارتِ تیل بھی شامل ہیں