فلک جاوید کیس: لاہور ہائیکورٹ نے عظمیٰ بخاری کے خلاف کارروائی روک دی

فلک جاوید کیس: لاہور ہائیکورٹ نے عظمیٰ بخاری کے خلاف کارروائی روک دی

لاہور ہائیکورٹ نے فلک جاوید کیس میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جانب سے وڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کروانے کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو ان کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔

عدالت نے عظمیٰ بخاری کے وارنٹ گرفتاری پر بھی عمل درآمد روکنے کا حکم دے دیا، تاہم دیگر گواہان کی حد تک ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبہر گل خان نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی درخواست پر یہ حکم جاری کیا۔