کراچی (آئی این پی )عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کے سبب مقامی مارکیٹ میں بھی بڑی کمی ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کی کمی سے 2752ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کی کمی سے 2لاکھ 84ہزار700روپے کی سطح پر آگئی۔فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2144روپے کی کمی سے2لاکھ 44ہزار 84روپے کی سطح پر آگئی۔