طلعت بٹ
کون جانتا ہے کہ کل کیا ہو گا؟ مگر کل کیا کرنا ہے یہ ہر انسان کو اچھی طرح یاد ہوتا ہے۔جس شخص کو اپنا ماضی یاد ہو وہ مستقبل کی فکر کرتا ہے اور کوشش کرتا ہے۔کہ حالات بے شک ناساز گار ہوں یا کمزور وقت کا ساتھ ہو پھر بھی زندگی کا فیصلہ محنت اور لگن سے ہی کرنے سے ترقی اور خوشحالی نصیب ہوتی ہے۔میں نے اپنی زندگی میں بہت سے ایسے لوگ دیکھے ہیں جوغربت کی چکی میں پس رہے تھے مگر ان لوگوں نے محنت اور لگن سے زندگی میںchange لیا اور دیکھتے ھی دیکھتے وہ کمزور شخص جو زندگی کی خوشیوں سے بہت دور تھا اپنی زندگی میں حقیقی طور پرخوشیوں بھرا انقلاب لے آیا۔مگر ہم ایسے انسان ہیں کہ پوری دنیا کی ترقی ہمارے سامنے ہے اور ہم آج بھی خواب دیکھ رہے ہیں کہ کب کوئی فرشتہ زمین پر اترے گا اور سونے کا تاج اسے گفٹ کرے گا جس کو بیچ کر نئی گاڑی اور نیا گھر خریدے گا مگر یہ سب خیالی پلاؤ ہے ایسے انسان کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے جو دوسروں کی طرف توجہ رکھتے ہیں اور خود کو بھول جاتے ہیں۔مغرب میں انسان ہمارے جیسے ہی ہیں مگر ان کو بہت خوبصورت تربیت ملی ہے کہ تم نے اپنے بارے میں سوچنا ہے مگر اس کے بر عکس ادھر پاکستان میں ہم دوسروں کی غلطیاں نکالنے میں وقت برباد کرتے رہتے ہیں۔معاشرے میں ہر انسان اپنے خاندان کیلئے بہت اہم ہوتا ہے اور ہر قبیلہ اپنے ملک کیلئے بڑا ضروری ہوتا ہے۔اگر میں کہانیوں پر یقین کروں گا تو میں خود اپنے ساتھ بھی انصاف نہ کر پاؤں گا۔ سو آج سے بلکہ ابھی سے اپنے بارے میں سوچنا شروح کر دیں کچھ مرحلوں کے بعد آپ بہت مضبوط ہو جایئں گے۔میرے عزیز ہم وطنو میرا خیال آپکو زندگی میں حقیقی معنوں میں خوشحالی جیسی نعمت عطاء کرے گا۔تھوڑا سا انتظار کریں اور خود کو پہچان کر خود سے ہمکلام ہونے کی عادت اپنائیں۔ایک چھوٹی سی حرکت آپکو دوسرے لوگوں سے جدا کر دے گی اور آپکے مایوس لمحوں کو تازہ ترین خوش خبری سنائے گی۔اب جب کہ آپ پریکٹیکل کے مراحل سے گزر رہے ہیں تو ایک چیز جو بہت ضروری ہے کہ آپ ایک وقت میں ایک سوال پر کام کریں گے جب آپ کو پہلے سوال کا جواب حاصل ہو جائے تو آگے قدم رکھیں دوسرا سوال کرنے سے پہلے اپنے پہلے والے جواب پر متفق ہو جایئں پھر اگلا جواب تلاش کریں۔دیگر یہ کہ آج کے بعد مایوسی کو اپنے لہجے سے نکال دیں خوشی جیسی صفت کو اپنے اندرجگہ دینے کی کوشش کریں ہاں مگر یہ سب اتنا آسان نہ ہو گا مگر بار بار کوشش کرنے سے آپکو آپ کی منزل مل جائے گی بس جب آپ نفسیاتی طور پر مضبوط ہو جایئں تو جذبات کی طرف توجہ دینی ہو گی مگر کیسے؟ہاں میں آپ کی خدمت میں ایک ایسا جذبہ پیش کر رہا ہوں جو اپکو کامیابی کیلئے ہر شعبہ میں کامران اور فاتح قرار دے گا۔آپ کے جسم کے اندر خون میں کیمیکلز کی مقدار پانی کے برازر ہوتی ہے جس کی وجہ سے آپ غصہ اور مایوسی جیسی صورتحال کو محسوس کرتے ہیں مگر آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ آپکے جسم میں میٹھے کی مقدار بھی موجود ہے جو آپ کو راحت اور سکون مہیا کرتی ہے اب آپ کا فیصلہ ثابت کرے گا کہ آپ نے کس طرف توجہ دینی ہو گی جذبات کی نظر کر کے یا قلبی سکون حاصل کرنے کیلئے۔جب آپ کو غصہ آئے تو آپ اپنے میٹھے لہجے اور ٹھنڈی طاقت کو اپنے جسم کے ماحول میں جگہ دیں جذبات پر کنٹول کریں غصہ کی حالت میں جسم میں خون کو ٹھنڈا رکھنا بہت ہی آسان کام ہے آپ اپنے ہاتھوں کو بلکل ڈھیلا چھوڑ دیں اور دیگر یہ کہ بولنے سے گریز کریں خاموشی اختیار کریں چند لمحوں میں آپ جذبات سے عاری خوش
اسلوبی سے غصہ پر قابو پا لیں گے ایک بات ضروری ہے کہ جس شخص نے اپنے غصہ پر قابو پایا سو اس نے خود تو فتح کر لیا۔میرے دوستو مجھے یقین ہے کہ چند روز کی پریکٹس سے آپ میں ایک نیا انسان پیدا ہو گا جو اپنے خون کو ٹھنڈا رکھنے کا ماسٹر ہو گا۔آپ اب تھوڑا سا وقفہ لے کر میری لکھی ہوئی باتوں پر غور و فکر کریں اور کالم کو دوبارہ شروع کر دیں۔اب آپ کا ہر کام آپ کو نفسیاتی طور پر مضبوط اور نارمل رکھے گا۔