ملزم کی شناخت عدنان بٹ کے نام سے ہوئی ، مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج
لاہور(کرائم رپورٹر)کینٹ میں شاپنگ مال کے سامنے فائرنگ کا معاملہ فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں پولیس کی مدعیت میں دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ایف آئی آر متن کے مطابق عزیز بھٹی روڈ پر نا معلوم کار سوار اندھا دھند فائرنگ کر رہا تھاملزم نے پولیس کو اپنی طرف آتا دیکھ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی اور سرکاری گاڑی پر دو فائر بھی لگے پولیس کے مطابق پولیس نے گاڑی کا تعاقب شروع کر دیا اور ماڈل ٹا ئون پہنچے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاملزم کی شناخت عدنان بٹ کے نام سے ہوئی ہے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے